حکومت میں شمولیت: ن لیگ، جے یو آئی میں معاملات طے پاگئے

آن لائن  اتوار 4 اگست 2013
وفاقی کابینہ میں جے یوآئی (ف) کے ایک وزیراورایک وزیرمملکت کوشامل کیا جائے گا، فوٹو : فائل

وفاقی کابینہ میں جے یوآئی (ف) کے ایک وزیراورایک وزیرمملکت کوشامل کیا جائے گا، فوٹو : فائل

اسلام اباد: وفاقی حکومت میں شمولیت جے یوآئی ف اورمسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے پاگئے جے یوآئی ف کو 2 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس مطابق مسلم لیگ ن اورجمعیت علمائے اسلام کے درمیان کافی عرصے سے مذاکرات جاری تھے کہ جے یوآئی کو وفاقی حکومت کا حصہ بنایاجائے گا۔ اس حوالے سے تاحال ابتدائی طور پر جے یوآئی ف کے2ارکان کووفاقی کابینہ میں شامل کیے جانیکاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں جے یوآئی (ف) کے ایک وزیراورایک وزیرمملکت کوشامل کیا جائے گا،جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ابتدائی طور پر سابق وزیراعلی پختونخوا کا وفاقی وزیرکیلیے نام تجویز کیا ہے اکرم درانی وفاقی وزیرمواصلات ہونگے اورعید کے بعدعہدہ کاحلف اٹھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔