سیکیورٹی کو چکمہ دے کر ایک شائق دھونی کے پاس پہنچ گیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 7 مارچ 2019
اس سے قبل بھی سیکیورٹی کو چکمہ دے کر خود تک پہنچنے والے ایک شائق کے ساتھ وکٹ پر ہی ’’آنکھ مچولی‘‘ کا کھیل بھی کھیلا۔ فوٹو: فائل

اس سے قبل بھی سیکیورٹی کو چکمہ دے کر خود تک پہنچنے والے ایک شائق کے ساتھ وکٹ پر ہی ’’آنکھ مچولی‘‘ کا کھیل بھی کھیلا۔ فوٹو: فائل

ناگپور: گراؤنڈ سیکیورٹی کو چکمہ دے کر ایک شائق بھارتی بیٹسمین دھونی کے پاس پہنچ گیا۔

گزشتہ روز جیسے ہی دھونی نے ایک شائق کو اپنی جانب بڑھتے دیکھا تو وہ پیچھے ہٹ گئے اورکچھ دیر اس کو ادھر ادھر دوڑاتے رہے اور پھر رک کر شائق کو گلے لگا کر اس کی حسرت پوری کردی۔

ناگپور میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بھارتی بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی 9 برس میں پہلی مرتبہ گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔ اس سے قبل انھوں نے سیکیورٹی کو چکمہ دے کر خود تک پہنچنے والے ایک شائق کے ساتھ وکٹ پر ہی ’’آنکھ مچولی‘‘ کا کھیل بھی کھیلا۔ کئی مرتبہ شائق مختلف مواقعوں پر گراؤنڈ میں گھس کر ان کے پاؤں چھو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔