آئی پی ایل غیرملکی اسٹارز کو زیادہ معاوضے دینے میں سب سے آگے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 7 مارچ 2019
اس وقت زیادہ تر نمایاں ٹوئنٹی 20 کرکٹرز تقریباً تمام ہی فرنچائز لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔ فوٹو: فائل

اس وقت زیادہ تر نمایاں ٹوئنٹی 20 کرکٹرز تقریباً تمام ہی فرنچائز لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: آئی پی ایل غیرملکی اسٹارز کو زیادہ معاوضے دینے میں سب سے آگے ہے۔

آئی پی ایل غیرملکی اسٹارز کو زیادہ معاوضے دینے میں سب سے آگے ہے جب کہ اس وقت زیادہ تر نمایاں ٹوئنٹی 20 کرکٹرز تقریباً تمام ہی فرنچائز لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں تاہم زیادہ معاوضہ انھیں آئی پی ایل میں ہی ملتا ہے۔

کیرون پولارڈ کی خدمات ممبئی انڈینز نے دوبارہ 5.4 کروڑ روپے میں حاصل کیں جبکہ ویسٹ انڈین اسٹار پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایک کروڑ بھارتی روپے کے آس پاس معاوضہ لیتے ہیں،انھیں کیریبیئن لیگ میں 93 لاکھ روپے ملتے ہیں۔ اسی طرح دیگر پلیئرز کے عام لیگز اور آئی پی ایل معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔