عمران خان کے نیشنل اسٹیڈیم آنے کا ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، ذاکر خان

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 7 مارچ 2019
غیرملکی بورڈز کے نمائندگان کو بھی پی ایس ایل میچز دیکھنے کی دعوت دی ہے، پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ۔ فوٹو: فائل

غیرملکی بورڈز کے نمائندگان کو بھی پی ایس ایل میچز دیکھنے کی دعوت دی ہے، پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان  کے نیشنل اسٹیڈیم آنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ذاکر خان نے گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم  کا دورہ کیا اور انتظامات دیکھے، انھوں نے آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کی پاکستان آمد کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم واٹسن کے آنے سے مزید خطرناک ثابت ہوگی تاہم امید ہے کہ دیگرغیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستان آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ غیرملکی بورڈز کے نمائندگان کو بھی پی ایس ایل میچز دیکھنے کی دعوت دی ہے جب کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان  کے نیشنل اسٹیڈیم آنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ذاکر خان نے کہا کہ پاک بھارت تنازع کے بعد حالات میں تبدیلی آئی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں سیریزہوگی جب کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی ایکسپرٹ کراچی کا دورہ کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔