وزیراعظم کی نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک  جمعرات 7 مارچ 2019
 نواز شریف جس اسپتال یا ڈاکٹر کے پاس جانا چاہتے ہیں انہیں وہاں منتقل کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت۔ فوٹو : فائل

نواز شریف جس اسپتال یا ڈاکٹر کے پاس جانا چاہتے ہیں انہیں وہاں منتقل کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔    

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کا معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی زیر بحث آیا جس میں وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت دی ہے کہ نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں، نواز شریف جس اسپتال یا ڈاکٹر کے پاس جانا چاہتے ہیں انہیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔