سعودی حكومت نے القاعدہ كے 272 اركان كو رہا كردیا

اے پی پی  اتوار 4 اگست 2013
القاعدہ کے اراکین کو رہا کرنے سے قبل اسلامی تعلیمات،پیشہ وارانہ امور،نفسیاتی اورسماجی اموركے كورسز بھی كرائے جاتے رہے۔  فوٹو: فائل

القاعدہ کے اراکین کو رہا کرنے سے قبل اسلامی تعلیمات،پیشہ وارانہ امور،نفسیاتی اورسماجی اموركے كورسز بھی كرائے جاتے رہے۔ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب كی حكومت نے مشاورت ورہنمائی كے پروگرام كے بعد القاعدہ كے 272 اركان اور ہمدردوں كو رہا كردیا ہے۔

سعودی اخبار كی رپورٹ كے مطابق وزارت داخلہ كے ترجمان نے بتایا كہ پرنس محمد بن نائب كونسلنگ سینٹر ریاض اور جدہ میں ماہرین نے القاعدہ كے ان اركان اور ہمدردوں كو مناسب رہنمائی اور مشاورت فراہم كی جس كے بعد انہیں رہا كیا گیا۔ اس عرصے كے دوران ان افراد كو اسلامی تعلیمات، پیشہ وارانہ امور، نفسیاتی اور سماجی امور كے بارے میں كورسز بھی كرائے جاتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔