آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 7 مارچ 2019
چیف سلیکٹر انضمام الحق جمعے کی سہ پہر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا اعلان کریں گے، فوٹو: فائل

چیف سلیکٹر انضمام الحق جمعے کی سہ پہر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا اعلان کریں گے، فوٹو: فائل

 لاہور: آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔

ایکسپریس کے مطابق جنوبی افریقا کےخلاف کھیلنے والی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں متوقع ہیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز 22 مارچ سے یو اے ای میں کھیلی جائے گی جس کے لیے چیف سلیکٹر انضمام الحق جمعے کی سہ پہر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈومیسٹک اور اے ٹیم کے پرفارمر عابد علی اور سعد علی کو سلیکٹرز نے قومی سینئر ٹیم کی نمائندگی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔