کراچی والوں کیلئے مہنگائی کا نیا تحفہ، بجلی 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

ویب ڈیسک  اتوار 4 اگست 2013
بجلی کے ٹیرف میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے. فوٹو: فائل

بجلی کے ٹیرف میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے. فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیپرا نے کے ای ایس سی کے لئے بجلی کے ٹیرف میں 38 پسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق نیپرا نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 38 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے، بجلی کے ٹیرف میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے تاہم 50 یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

کے ای ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں کیا جانے والا اضافہ رواں ماہ کے بل پر لاگو ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔