پنجاب حکومت نے رواں سال کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 7 مارچ 2019
علاوہ ازیں پہلی مرتبہ 23 آپشنل چھٹیوں کا بھی نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

علاوہ ازیں پہلی مرتبہ 23 آپشنل چھٹیوں کا بھی نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

 لاہور: حکومت پنجاب نے سال 2019ء کے لیے سرکاری چھٹیوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 5 فروری کو کشمیر ڈے، 23 مارچ کو یوم پاکستان، یکم مئی کو لیبر ڈے (یوم مئی) 5 ، 6 اور 7 جون کو عید الفطر، 12، 13 اور 14 اگست کو عیدالاضحی، 9 اور 10 ستمبر کو عاشورہ، 11 نومبر کو عید میلاد النبیﷺ، 25 دسمبر کو یوم قائد اعظم اور کرسمس، 26 دسمبر کو صرف مسیحی کمیونٹی کے لیے تعطیل ، یکم جنوری اور یکم جولائی کو بینک ہالیڈے جبکہ یکم رمضان (7 مئی ) کو بھی بینک ہالیڈے ہوگا۔

علاوہ ازیں پہلی بار 23 آپشنل چھٹیوں  کا بھی نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یکم جنوری کو نیا سال، 9 فروری کو بسنت رت،4 مارچ کو شیو راتری، 21 ہولی اور دلہندی،4 اپریل شب معراج، 14 اپریل بیسا کھی میلہ، 19 اپریل گڈ فرائی ڈے، 21 اپریل عید رضوان (بھائی کمیونٹی) و شب برات اور ایسٹر، 22 اپریل ایسٹر کا اگلا دن، 18 مئی یوم بدھا، 17 اگست نو روز (پارسی نیا سال)، 22 اگست یوم پیدائش لارڈ زوراسٹر، 24 اگست کرشنا جنم، 6 اکتوبر در گاہ پوجا، 8 اکتوبر دسہرا، 13 اکتوبر سالگرہ گرو  والمک،  27 اکتوبر دیوالی، 12 نومبر گرو نانک جنم دن، 20 نومبر چہلم امام حسینؓ اور 9 دسمبر گیارہویں شریف کو آپشنل چھٹی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔