امریکا ایران سے تصادم کا بہانا ڈھونڈ رہا ہے، نو منتخب ایرانی صدر

ویب ڈیسک  اتوار 4 اگست 2013
نو منتخب ایرانی صدر حسن روحانی نے آج تہران میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ فوٹو: فائل

نو منتخب ایرانی صدر حسن روحانی نے آج تہران میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ فوٹو: فائل

تہران: ایران کے نو منتخب صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا ایٹمی پروگرام کو بہانا بنا کر ایران سے تصادم کا بہانا ڈھونڈ رہا ہے۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق حسن روحانی نے اپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران ميں موجود شمالی کوریا کے سینئر اہلکار کم یانگ نیم سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغربی طاقتیں ایران سمیت ایسے ممالک جنہیں وہ اپنا ہمدرد اور دوست  نہیں سمجھتے سے تصادم کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ جون میں صدر منتخب ہونے کے بعد حسن روحانی نے اعلان کیا تھا کہ وہ مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات چیت کرنے کےلئے تیار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔