تاوان کے لیے اغوا ہونے والا 4 سالہ بچہ قتل، ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر  جمعرات 7 مارچ 2019
قتل کیا گیا کمسن بچہ اور قاتل (فوٹو: ایکسپریس)

قتل کیا گیا کمسن بچہ اور قاتل (فوٹو: ایکسپریس)

 لاہور: شاد باغ کے علاقہ سے تاوان کے لیے اغوا ہونے والے 4 سالہ بچے کو قتل کردیا گیا، بچے کو دو ہفتے قبل شاد باغ سے اغوا کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شاد باغ کے علاقے حسین پارک مکھن پورہ کے رہائشی عبدالوحید کے چار سالہ بیٹے محمد علی کو دو ہفتے قبل گھر کے باہر سے اغوا کرلیا گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 372/19 درج کیا۔

اس دوران ہومی سائیڈ پولیس نے مختلف شواہد کی روشنی میں وقاص عرف وکی نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے بچے کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا جس کے بعد بچے کو لے کر گوجرانوالہ چلا گیا اور پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو گلا دبا کر قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

بچے کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، اہل خانہ بچے کو یاد کرکے دھاڑیں مار مار کر روتے رہے اور محلے میں صف ماتم بچھ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔