مسلمانوں کیلئے "اسلامک اسمارٹ فون" تیار کر لیا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 4 اگست 2013
"پیس موبائل" اسمارٹ فون کو آئندہ ہفتے متعارف کرایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

"پیس موبائل" اسمارٹ فون کو آئندہ ہفتے متعارف کرایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ریاض: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اسلامک اسمارٹ فون لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ آئندہ ہفتے صارفین کے لئے پیش کیا جائے گا۔

سعودی اخبار کے مطابق “پیس موبائل” نامی اسمارٹ فون کو ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے اور اس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کتابیں، تقاریر  اور فکری نشستیں صارفین سے صرف ایک کلک کی دوری پر ہوں گی۔

 اسمارٹ فون کو ذاکرنائیک کے لیکچرز اور تقاریر کے علاوہ دوسرے کسی بھی جدید اسمارٹ فون کے مقابلے کے فیچرز سے بھی لیس کیا گیا ہے۔ 4.6 انچ جدید ٹچ اسکرین اسمارٹ فون انتہائی خوبصورت ڈیزائن رکھنے کے ساتھ ساتھ 5 میگا پکسلز کیمرا ، 4 جی بی اسٹوریج،  ڈوئل کوور پروسیسر  اور گوگل انڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم جیسی کی خصوصیات کا حامل ہے۔ اخبار کہنا ہے کہ اسمارٹ فون متحدہ عرب امارات سے پوری دنیا میں 240 امریکی ڈالرز  کے عوض آن لائن خریدا جا سکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔