شب قدر کی خصوصی عبادات

فوٹو: ایکسپریس/فائل

فوٹو: ایکسپریس/فائل

٭ دو رکعت نماز نفل ادا کرے، ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ ایک بار، سورہ قدر ایک بار اور سورۃ الاخلاص تین بار پڑھے، اس کو شب قدر کا ثواب حاصل ہوگا۔

٭ جو شخص چار رکعت پڑھے ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورء التکاثر اور سورۃ الاخلاص تین تین بار پڑھے۔ موت کی سختی اس پر آسان ہو گی، عذابِ قبر اٹھ جائے گا، اس کو جنت میں چار ستون ملیں گے، جن کے ہر ستون پر ہزار محل ہوں گے۔

٭ جو شخص ستائیسویں شب رمضان کو چار رکعت پڑھے۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ ایک بار، سورہ القدر تین بار، سورہ اخلاص پچاس مرتبہ پڑھے اور نماز ختم کرنے کے بعد ’’سبحان اللہ والحمدللہ ولا الٰہ الااللہ واللہ اکبر‘‘ پڑھے اور پھر جو دعا مانگے قبول ہوگی۔

٭ جو شخص ستائیسویں شب رمضان کو چار رکعت پڑھے۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ ایک بار، سورہء قدر تین بار اور سورہء اخلاص ستائیس مرتبہ پڑھے ، گناہوں سے ایسا پاک ہو جاتا ہے گویا ابھی پیدا ہوا ہے اور اسے جنت میں ہزار محل ملیں گے۔

٭ حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ جو شب قدر میں عشاء کی نماز کے بعد سات مرتبہ سورۃ القدر (انا انزلنا) پڑھے ہر مصیبت سے نجات ملے گی، ہزار فرشتے اس کے لیے جنت کی دعا کرتے ہیں۔ (غنیۃ الطالبین)

صلوٰۃ التسبیح کی فضیلت

حضرت عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص صلوٰۃ التسبیح پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے اگلے پچھلے، دانستہ و نا دانستہ چھوٹے بڑے تمام گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ حضور نبی اکرمؐ نے ارشاد فرمایا: ’’ اگر ممکن ہو تو اس نماز کو روزانہ پڑھا کرو یا ہر جمعے کو پڑھ لو یا مہینے میں ایک بار پڑھ لو یا سال میں ایک بار پڑھ لو اور یہ بھی نہ ہو سکے تو کم سے کم زندگی میں ایک بار ضرور پڑھ لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔