ڈراموں میں سخت سنسر پالیسی اختیار کرنا ہوگی، قوی خان

این این آئی  پير 5 اگست 2013
پاکستان اور بھارت کے کلچر میں زمین آسمان کا فرق ہے، قوی خان فوٹو: فائل

پاکستان اور بھارت کے کلچر میں زمین آسمان کا فرق ہے، قوی خان فوٹو: فائل

لاہور: سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ اب شاید ہمیں اپنے ڈراموں میںبھی سخت سنسر پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔

پاکستان اور بھارت کے کلچر میں زمین آسمان کا فرق ہے اور اسکرپٹ تحریر کرتے اور ڈرامہ کی ڈائریکشن دیتے وقت اس کا ضرور خیال رکھا جانا چاہیے۔

سینئر اداکار نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہر ملک کا اپنا کلچر ہوتا ہے مگر بھارتی ڈراموں میں جو کلچر پیش کیا جا رہا ہے اس سے ہماری نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے جس سے معاشرے کا توازن اپنی جگہ پر برقرار نہیں رہ سکتا، ہمیں کسی کو کاپی نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمارا تو ایک خوبصورت ماضی ہے جسے خوبصورت مستقبل میں بدلنا چاہیے نہ کہ ہم کسی اور کی لائن پر چل پڑیں، صرف وہی ڈرامے ہی ٹی وی پر دکھانے چاہئیں جس میں صرف آرٹ اور اچھا معاشرتی پہلو ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔