- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
عید کیلیے غیر معمولی سیکیورٹی پلان تیار کیا جائے، آئی جی سندھ
کراچی: انسپکٹر جنرل پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے واقعات اور سنگین جرائم میں گرفتار ملزمان سے کی جانے والی تفتیش کو سامنے رکھتے ہوئے عید الفطر کے لیے غیر معمولی سیکیورٹی پلان تیار کیا جائے۔
مضبوط و مربوط خفیہ نیٹ ورک، انٹیلی جنس کلیکشن اور صوبائی و وفاقی انٹیلی جنس کی دیگر ایجنسیوں سے شیئرنگ کو خاص اہمیت دی جائے، انھوں نے کہا کہ عید کنٹی جینسی پلان میں پولیس رینج ، زون اور اضلاع کے لحاظ سے مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوں، پبلک مقامات اور شاپنگ سینٹرز پر پولیس فورس کی نمایاں مقامات پر ڈپلائمنٹ یقینی بنائی جائے، انھوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر اور بالخصوص جرائم کی وارداتوں سے متاثرہ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کو نہ صرف موثر بنایا جائے بلکہ موٹر سائیکل، موبائل اور پیدل گشت کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
آئی جی نے کہا کہ ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی بروقت روک تھام اور مشکوک و مشتبہ سرگرمیوں کے موثر سدباب کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی موجودگی کے ساتھ سیکیورٹی مانیٹرنگ جیسے اقدامات کیے جائیں، موثر وائرلیس نظام، مارکیٹوں میں پولیس رپورٹنگ سینٹرز کے قیام اور سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتیوں جیسے ضروی امور بھی کنٹی جینسی پلان میں شامل کیے جائیں، انھوں نے عید کے موقع پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے ضمن میں ٹریفک پولیس کو بھی جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔