پی ایس یل کے کراچی میں میچز کا انعقاد،انتظامی غفلت سے شہریوں کو پریشانی کا خدشہ

سید اشرف علی  ہفتہ 9 مارچ 2019
اداروں نے ایسی منصوبہ بندی کی ہے کہ شہر بھر کی تمام اہم شاہراہیں اور سڑکیں ایونٹ کے دوران متاثر ہونگی۔ فوٹو: فائل

اداروں نے ایسی منصوبہ بندی کی ہے کہ شہر بھر کی تمام اہم شاہراہیں اور سڑکیں ایونٹ کے دوران متاثر ہونگی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ حکومت، شہری انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی ناقص منصوبہ کی وجہ سے مجموعی طور پر پی ایس ایل شہریوں کے بنیادی حقوق کو پامال کرتا نظر آرہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے اگلا مرحلہ آج (ہفتہ ) سے کراچی میں شروع ہوگا اور 17مارچ تک جاری رہے گا، شائقین کرکٹ کیلیے یہ ایونٹ خوشیوں کا سبب بن رہا ہے تاہم سندھ حکومت ، شہری انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی ناقص منصوبہ کی وجہ سے مجموعی طور پر یہ ایونٹ شہریوں کے بنیادی حقوق کو پامال کرتا نظر آرہا ہے۔

ان اداروں نے ایسی منصوبہ بندی کی ہے کہ شہر بھر کی تمام اہم شاہراہیں اور سڑکیں ایونٹ کے دوران متاثر ہونگی، سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے اہم شاہراہوں کو بند کرنے سے نہ صرف نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ بلکہ دیگر شہریوں کو بدترین ٹریفک جام کا سامنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔