کشیدگی سے بے نیاز پاکستانی لڑکی کی بھارتی لڑکے سے شادی

آصف محمود  اتوار 10 مارچ 2019
پاکستانی دلہن اور بھارتی دولہا کی شادی پٹیالہ کے مقامی گوردوارہ صاحب میں ہوئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی دلہن اور بھارتی دولہا کی شادی پٹیالہ کے مقامی گوردوارہ صاحب میں ہوئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: پاک بھارت کشیدگی سے بے نیازپاکستانی لڑکی اور بھارتی نوجوان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

کرن سرجیت اور پرمیندر سنگھ کی شادی کی تقریب بھارتی شہر پٹیالہ میں ہوئی، 27 سالہ سرجیت کرن کا تعلق سیالکوٹ کے علاقہ سمبڑیال سے ہے، وہ 7 مارچ کو سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے پرمیندر سنگھ سے شادی کیلیے بھارت گئی تھی جہاں گزشتہ روز ان کی شادی سکھ رواج کے مطابق ہوئی۔

پاکستانی دلہن اور بھارتی دولہا کی شادی پٹیالہ کے مقامی گوردوارہ صاحب میں ہوئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔