نیشنل اسٹیڈیم کی چھوٹی باؤنڈری بڑا تنازع کھڑا کرنے لگی

سلیم خالق  پير 11 مارچ 2019
پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ نے چھوٹی باؤنڈری کا تاثر مسترد کردیا ۔ فوٹو : فائل

پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ نے چھوٹی باؤنڈری کا تاثر مسترد کردیا ۔ فوٹو : فائل

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی چھوٹی باؤنڈری بڑا تنازع کھڑا کرنے لگی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ اورلاہورقلندرز کے میچ میں چوکوں چھکوں کی برسات ہوئی تھی، اس دوران ٹیلی ویژن کوریج کے دوران دکھایا گیا کہ باؤنڈری کا سائز 54، 60 ،67 اور 70 میٹر تھا، میچ میں دفاعی چیمپئن ٹیم نے 16 چھکے لگائے جو ایک ریکارڈ تھا، حریف سائیڈ نے بھی  12 چھکے لگائے، میچ میں چھوٹی باؤنڈری موضوع بحث بنی رہی۔

نیشننل اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کراچی کنگز کےخلاف میچ سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ میچ میں باؤنڈری کا سائز تبدیل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مدثر نذر نے میڈیا سے بات چیت میں اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ باؤنڈری کا سائز تمام میچز میں ایک جیسا ہی ہے، یو اے ای اور اب نیشنل اسٹیڈیم کراچی تمام وینیوز پر باؤنڈری کا سائز یکساں 65 میٹر ہے جب کہ پی سی بی ترجمان نے بھی یہی کہا کہ باؤنڈری کے سائز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔