حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا

ویب ڈیسک  پير 5 اگست 2013
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ  ڈالر کی قیمت میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے، ڈسٹری بیوشن کمپنی فوٹو: فائل

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے، ڈسٹری بیوشن کمپنی فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 5  روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 130 روپے ہوگئی۔

حکومت نے عید کی خوشی میں ایل پی جی کی قیمت میں 5  روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا  جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 125 روپے سے بڑھ کر 130 روپے ہو گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت 1475 روپے سے بڑھ کر 1537  روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی  قیمت 5675 روپے سے بڑھا کر 5915 روپے ہوگئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے مطابق  ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ  ڈالر کی قیمت میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔