پنجاب میں ماتحت عدلیہ میں 700 ججز کی کمی، 5 لاکھ کیسز زیرسماعت

قیصر شیرازی  پير 11 مارچ 2019
 ہر سول جج روز 80 مقدمات کی سماعت کر رہا ہے، صوبے میں کل 157سیشن جج ہیں
 فوٹو ایکسپریس

 ہر سول جج روز 80 مقدمات کی سماعت کر رہا ہے، صوبے میں کل 157سیشن جج ہیں فوٹو ایکسپریس

 راولپنڈی:  پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں مجموعی طور پر700ججوں کی کمی ہے جبکہ کل 5 لاکھ مقدمات زیر سماعت، ہیں۔

ہر سول جج روزانہ 70 سے 80 مقدمات کی سماعت پر مجبور ہے، اس وقت پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 157سیشن ججز ہیں جو ماتحت عدلیہ کے ضلعی سربراہان ہیں اور خصوصی عدالتوں میں تعینات ہیں۔ صوبے میں سول ججز کی کل تعداد1035 ہے جو بہت کم ہے، اس سال 16 سیشن ججز رٹائر ہوں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ججز کی تعداد میں اضافے کی تجویز دی تھی جو منظور کر لی گئی ہے، نئے ججز کی پبلک سروس کمیشن ،این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیاں 2 ماہ میں شروع ہونے کا امکان ہے، چیف جسٹس پاکستان نے بھی اس بابت اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔