حیدرآباد: بجلی کی تاریں بارش کے پانی میں گرنے سے کرنٹ پھیل گیا، 4 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 5 اگست 2013
جونیجو کالونی میں 6 سالہ گڑیا، 4 سالہ کائنات، 8 سالہ اقبال اور 6 سالہ دیدار بارش کے پانی میں کھیل رہے تھے کہ بجلی کی تاریں ٹوٹ کر پانی میں جاگریں فوٹو:آئی این پی

جونیجو کالونی میں 6 سالہ گڑیا، 4 سالہ کائنات، 8 سالہ اقبال اور 6 سالہ دیدار بارش کے پانی میں کھیل رہے تھے کہ بجلی کی تاریں ٹوٹ کر پانی میں جاگریں فوٹو:آئی این پی

کراچی: جونیجو کالونی میں بارش کے پانی میں بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گرنے سے دو بہنوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔  

حیدرآباد کے علاقے جونیجو کالونی میں 6 سالہ گڑیا، 4 سالہ کائنات، 8 سالہ اقبال اور 6 سالہ دیدار بارش کے پانی میں کھیل رہے تھے کہ بجلی کی تاریں ٹوٹ کر پانی میں جاگریں جس سے پانی میں کرنٹ پھیل گیا، چاروں بچے کرنٹ کی زد میں آنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بچوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

کمشنر حیدرآباد جمال مصطفیٰ سید نے کرنٹ لگنے سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئےفوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے جبکہ چیف ایگزیکٹیو حیسکو لئیق احمد خان نے ایس ڈی او اور لائن سپرنٹندنٹ کو معطل کرکے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جو تحقیقات کرکے 24گھنٹے میں  رپورٹ حیسکو چیف کو پیش کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔