- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
نئی دہلی دنیا بھر میں پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سب سے مہنگا شہر قرار
نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ کئی سالوں سے پراپرٹی کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی ہے اس با ت کا اعتراف بین الا اقوامی پراپرٹی کے حوالے سے دنیا بھر سے معلوما ت اکٹھے کرنے والے ایک ادارے نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔
گلوبل پراپرٹی گائیڈ کی جمع کردہ معلومات کے مطابق دنیا کے 43 مختلف ممالک کے مقابلے میں صرف بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پراپرٹی کی قیمت میں 60 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق جے پور میں رہائشی علاقوں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں ریکارڈ 67 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گلوبل گائیڈ کے مطابق نئئی دہلی کی پراپرٹی کی قیمت میں 60 فیصد اضافہ برازیل کے شہر ساؤ پالو سے 20 فیصد زیادہ ہے جو کہ دنیا کی دوسری تیزی سے بڑھتی ہو ئی پراپرٹی مارکیٹ ہے،ساؤپالو میں2011 سے 2013 کی پہلی سہ ماہی تک میں پراپرٹی کی قیمت میں 43 فیصد تک دیکھا گیا۔ دینا کی تیسری بڑھتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹ ہا نگ کانگ ہے جہاں پر پراپرٹی کی قیمت میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،دبئی میں بھی 2000 میں آنے والی پراپرٹی کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بعد گزشتہ برس پراپرٹی کی قیمت میں 29 فیصد تک اضافہ نوٹ کیا گیا۔
بھارت، برازیل اور دبئی کے علاوہ ترکی، اسٹونیہ، فلپائن، ناروے، آئس لینڈ، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی پراپرٹی کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گلوبل گائیڈ کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی پراپرٹی مارکیٹ امریکا کی پراپرٹی کی قیمت میں 9 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا اسی طرح بیجنگ کی پراپرٹی کی قیمتوں میں بھی 8فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکہ اور بیجنگ میں پراپرٹی کی قیمتوں میں تنزلی دیکھی گئی تھی۔
ان ممالک کے علاوہ جرمنی اور جاپان کی پراپرٹی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فرانس، برطانیہ اور روس میں پراپرٹی کی قیمتوں میں کسی قسم کا اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیااور یورپ کے متعدد ممالک میں پراپرٹی کی قیمتوں میں تنزلی ریکارڈ کی گئی،کروشیا، ہالینڈ، اٹلی، اسپین ، پر تگال اور یونان میں 10 فیصد سے گراوٹ دیکھی گئی ،اسپین میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 15 فیصد جبکہ پرتگال میں 21 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔