نئی دہلی دنیا بھر میں پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سب سے مہنگا شہر قرار

ویب ڈیسک  پير 5 اگست 2013
دنیا کے 43 ممالک میں سے بھارتی شہر نیو دہلی پہلے، پزازیل کا ساؤ پالو دوسرے اور ہانگ کانگ تیسرے نمبر پر ہے۔ فائل؛ فوٹو

دنیا کے 43 ممالک میں سے بھارتی شہر نیو دہلی پہلے، پزازیل کا ساؤ پالو دوسرے اور ہانگ کانگ تیسرے نمبر پر ہے۔ فائل؛ فوٹو

نئی دہلی:  بھارت میں گزشتہ کئی سالوں سے پراپرٹی  کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی ہے اس با ت کا اعتراف بین الا اقوامی پراپرٹی کے حوالے سے دنیا بھر سے معلوما ت اکٹھے کرنے والے ایک ادارے نے اپنی  رپورٹ میں کیا ہے۔

گلوبل پراپرٹی گائیڈ  کی جمع کردہ معلومات کے مطابق  دنیا کے 43 مختلف ممالک کے مقابلے میں صرف بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پراپرٹی  کی قیمت میں 60 فیصد اضافہ دیکھا گیا  ہے جبکہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق جے پور میں رہائشی علاقوں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں ریکارڈ 67 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گلوبل گائیڈ کے مطابق نئئی دہلی کی پراپرٹی کی قیمت میں 60 فیصد اضافہ  برازیل کے شہر ساؤ پالو سے 20 فیصد زیادہ ہے جو کہ دنیا کی دوسری تیزی سے بڑھتی ہو ئی پراپرٹی مارکیٹ  ہے،ساؤپالو  میں2011 سے 2013 کی پہلی سہ ماہی  تک میں پراپرٹی کی قیمت میں 43 فیصد تک  دیکھا گیا۔ دینا کی تیسری بڑھتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹ ہا نگ کانگ ہے جہاں پر پراپرٹی کی قیمت میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،دبئی میں بھی  2000 میں آنے والی پراپرٹی کی گرتی ہوئی  قیمتوں کے بعد گزشتہ برس پراپرٹی کی قیمت میں 29 فیصد تک اضافہ نوٹ کیا گیا۔

بھارت، برازیل اور دبئی کے علاوہ ترکی، اسٹونیہ، فلپائن، ناروے، آئس لینڈ، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی پراپرٹی کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گلوبل گائیڈ کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی پراپرٹی مارکیٹ امریکا کی پراپرٹی کی قیمت میں 9 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا اسی طرح بیجنگ کی پراپرٹی کی قیمتوں میں بھی 8فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکہ اور بیجنگ میں پراپرٹی کی قیمتوں میں تنزلی دیکھی گئی تھی۔

ان ممالک کے علاوہ جرمنی اور جاپان کی پراپرٹی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فرانس، برطانیہ اور روس میں پراپرٹی کی قیمتوں میں کسی قسم کا اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیااور یورپ کے متعدد ممالک میں پراپرٹی کی قیمتوں میں تنزلی ریکارڈ کی گئی،کروشیا، ہالینڈ، اٹلی، اسپین ، پر تگال اور یونان میں 10 فیصد سے گراوٹ دیکھی گئی ،اسپین میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 15 فیصد جبکہ  پرتگال میں 21 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔