- میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں، رضوان نے نئی مثال قائم کردی
- استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا ملبہ میڈیا کے سر ڈال دیا
- نئی دہلی؛ مسلمانوں کی بے دخلی مہم کیخلاف احتجاج؛ محبوبہ مفتی گرفتار
- وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار
- پنجاب میں پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ سے گرفتار
- سال کے پہلے ماہ میں 7 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ
- کراچی میں دو علیحدہ علاقوں سے انسانی دھڑ اور بازو برآمد
- جی ایچ کیو نے انتخابات کیلیے فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت کرلی
- تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی
- مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نئی درخواست دائر
- صوبے میں امن و امان کی صورت حال کیوجہ سے الیکشن کا انعقاد مشکل ہے، چیف سیکریٹری پنجاب
- پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اضافی ریونیو پر اتفاق
- حمل کے شک پر والدین اور بھائیوں نے لڑکی کو قتل کرکے لاش کو تیزاب میں ڈال دیا
پارلیمنٹ ہاؤس اورمسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز پر دہشتگردوں کے حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

پارلیمنٹ ہاؤس، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے صدر دفاتر مارگلہ کی پہاڑیوں کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے وہاں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے. فوٹو : فائل
اسلام آباد: انٹیلی جنس اداروں نے پارلیمنٹ ہاؤس اور تینوں مسلح افواج کے ہیڈ کوراٹرز پر دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عسکری انٹی لی جنس ایجنسی نے تین روز قبل کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر ولید بن طالب کی ایک گفتگو ریکارڈ کی ہے جس میں وہ دوسرے کمانڈر سے کہتا ہے کہ’’ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے سے اُن کے مقاصد کچھ حد تک حاصل تو ہوئے ہیں لیکن بڑے مقاصد کے حصول کے لیے’’بڑے گھروں‘‘ اور وہاں بیٹھنے والوں کو سبق سکھانا ضروری ہے ‘‘۔ انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردوں کی جانب سے استعمال کئے گئے ’’بڑے گھروں‘‘ سے مراد پارلیمنٹ ہاؤس، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز سے لی ہے۔
انٹلی جنس اداروں کی جانب سے ریکارڈ کی جانے والی اس ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ جبکہ اسلام آباد پولیس کو شدت پسندوں کے مبینہ سہولت کاروں پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے صدر دفاتر مارگلہ کی پہاڑیوں کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے وہاں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ وہاں خصوصی تربیت یافتہ کمانڈوز کو بھی تعینات کردیا گیا ہے جس میں پولیس کے علاوہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بینظیر بھٹو انٹرنیشل ائرپورٹ پر بھی حفاظتی اقدمات کو مزید سخت کرتے ہوئے رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ درجنوں دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ کرکے 200 سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا تھا جس میں متعدد دہشت گرد شامل تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔