دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا

ویب ڈیسک  پير 5 اگست 2013
قومی ٹیم دورے کے دوران 2 ٹی ٹونٹی ، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلےگی۔. فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم دورے کے دوران 2 ٹی ٹونٹی ، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلےگی۔. فوٹو: اے ایف پی

لاہور: دورہ زمبابوے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا تاہم حتمی اعلان پی سی بی کے نگراں چیرمین نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد کل کیا جائے گا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دورے کے لیے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز اظہر خان، سلیم جعفر اور فرخ زمان نے کیا ہے، دورے کے دوران محمد عرفان کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے  جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے والی ون ڈے  ٹیم میں  وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی شامل نہیں کیا جائے گا۔،ٹونٹی ٹونٹی  ٹیم میں حماد اعظم کی جگہ مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود کو شامل کئے جانے کا امکان ہے جب کہ ٹیسٹ ٹیم میں یونس خان، خرم منظور ، اظہر علی اور وکٹ کیپر عدنان اکمل کی واپسی ہو گی ۔

واضح  رہے کہ قومی ٹیم کے دورہ زمبابوے کا آغاز  19 اگست سے ہوگا جس کے دوران  قومی ٹیم 2  ٹی ٹونٹی ، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلےگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔