ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

ویب ڈیسک  پير 11 مارچ 2019
ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 48 اور جانسن چارلز نے 41 رنز بنائے ۔فوٹو: پی ایس ایل

ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 48 اور جانسن چارلز نے 41 رنز بنائے ۔فوٹو: پی ایس ایل

 کراچی: پی ایس ایل کے اپنے آخری میچ میں بھی لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنائے جس کے جواب میں عمر صدیق اور جیمز ونس نے ملتان سلطانز کے لیے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن صدیق 13 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔

https://twitter.com/_cricingif/status/1105066003892002823

شان مسعود اور جیمز ونس کے درمیان 50 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، ونس 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ شان مسعود نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، جانسن چارلز 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے تو فخرزمان اور رکی ویسل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ویسل صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد سہیل اختر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن محمد عباس نے انہیں بھی 5 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

https://twitter.com/_cricingif/status/1105049804672040960

حارث سہیل بھی 7 رنز بنانے کے بعد شاہد آفریدی کا شکار بنے، یہ پی ایس ایل میں حاصل کی جانے والی ان کی پاکستان میں پہلی وکٹ ہے، اس دوران فخرزمان بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد آفریدی کا شکار بنے وہ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سعد علی بھی صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

https://twitter.com/_cricingif/status/1105048378587693057

ڈیوڈ ویزے نے 30 رنز کی اننگز کھیلی اور گنارتنے 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عباس نے 3، شاہد آفریدی 2، محمد الیاس اور کرس گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔