- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ہرا دیا
کراچی : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 61 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل فور کے 30 ویں میچ میں پشاور زلمی کے 204 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی، زلمی کی نپی تلی بولنگ کے سامنے کنگز کے بیٹسمین برُی طرح ناکام ہوئے اور 8 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، انگرم نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے جب کہ بابر اعظم 13 اور عماد وسیم 30 رنز بنا سکے، منرو صفر، لیونگسٹن 6، افتخار احمد 4، ڈنک 6، سہیل خان، محمد عامر اور عمر خان صفر صفر پر آؤٹ ہوئے، عثمان شنواری بغیر کوئی کھاتہ کھولے ناٹ آؤٹ رہے۔
زلمی کی جانب سے حسن علی نے 3، سمن گل، ملز اور وہاب ریاض نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کامران اکمل اور امام الحق کے137 رنز کے اوپننگ اسٹینڈ کی بدولت زلمی بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہوئی، ان کے سوا کوئی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔
کامران اکمل 86 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جب کہ امام الحق نے 59 رنز کی باری کھیلی، پولارڈ 12، ڈاؤسن 9 ، سیمی 5، وہاب ریاض 11 اور حسن علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 3، منرو نے 2 اور عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔