- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں ملکی فنکار ہی پرفارم کریں گے
کراچی: پاکستان سپر لیگ فور کی اختتامی تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے ملکی فنکار ہی پرفارم کریں گے۔
اتوار 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فائنل سے قبل اختتامی تقریب سجائی جائے گی، اس کا آغاز شام 6 بجے ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی تقریب میں کسی غیرملکی فنکار کو مدعو نہیں کر رہا جب کہ جنون گروپ کو ایک بار پھر پرفارم کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
اس سے قبل دبئی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں بھی اس نے ’’جذبہ جنون‘‘ سمیت اپنے مشہور گانوں سے ماحول گرما دیا تھا، اس بار معروف گلوکار ابرار الحق بھی پرفارم کریں گے، افتتاحی تقریب کی طرح آئمہ بیگ ایک بار پھر فن کا اظہارکرنے کیلیے موجود ہوں گی، فائنل کے موقع پر آتشبازی کا اہتمام کیا جائے گا۔اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم رنگ و روشنی میں نہا جائے گا، تقریب میں کئی اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کے مطابق غیرملکی فنکاروں کو اختتامی تقریب میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا تھا، ایسا نہیں ہے کہ کسی کو دعوت دی اور اس نے کراچی آنے سے انکار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ افتتاحی تقریب کیلیے بھاری معاوضے پر امریکی ریپر پٹ پل کو بلایا گیا تھا مگر انھوں نے آخری لمحات میں جہاز خراب ہونے کا جواز دے کر دبئی آنے سے معذرت کر لی تھی۔ بورڈ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کرانے کیلیے غیرملکی فنکاروں کو بلانا ضروری ہے، البتہ اب اس حوالے سے شاید پالیسی تبدیل کرلی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔