ڈمپل کپاڈیا اپنے دورکی تیسری بڑی کمرشل اداکارہ بن گئیں

کلچرل رپورٹر  منگل 6 اگست 2013
8جون1957کو پیدا ہو ئیں ،16سال کی عمر میں  فلم’’بوبی‘‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا  فوٹو : فائل

8جون1957کو پیدا ہو ئیں ،16سال کی عمر میں فلم’’بوبی‘‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا فوٹو : فائل

کراچی:  بالی ووڈ ادکارہ ڈمپل کپاڈیا ان خوش نصیب اداکاراؤں میں شامل ہیں کہ جنھیں ان کے کیرئیر میں سب سے زیادہ شہرت ملی،انھیں ان کی پہلی فلم نے فلم انڈسٹری کا سپر اسٹار بنادیا1973میں انھوں نے16سال کی عمر میں راج کپور کی فلم’’ بوبی‘‘ سے فلمی زندگی شروع کی۔

اس فلم نے زبردست شہرت حاصل کی،اسی سال ان کی شادی بولی ووڈ اسٹار سے راجیش کھنہ سے ہوگئی جس کے بعد انھوں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی 1982میں راجیش کنھہ سے ان کی طلاق ہوگئی طلاق کے بعد انھوں نے1984میں دوبارہ فلموں میں کام شروع کردیا،انھوں نے فلم ’’زخمی عورت‘‘ سے اپنے کیرئیر کا دوبارہ آغاز کیا، یہ ایک بی کلاس فلم تھی اسی سال انھوں نے سنی دیول کی فلم ’’منزل منزل‘‘ میں کام کیا 1985میں ان کی فلم ’’ساگر‘‘ اور’’ اعتبار‘‘ ریلیز ہوئیں جس میں راج ببر ہیرو تھے،اسی سال انھوں نے سنی دیول کے ساتھ ایکشن فلم ’’ارجن‘‘ میں کام کیا۔1986میں ڈمپل کپاڈیا کی فلم’’ جانباز‘‘ ریلیز ہوئی جس میں انیل کپور ہیرو تھے جب کہ مہیش بھٹ کی فلم ’’کاش‘‘ میں جیکی شیروف نے ہیرو کا کردار ادا کیا۔

انھوں نے ایکشن فلم ’’انسانیت کے دشمن‘‘ کے بعد ’’انصاف‘‘ میں ڈبل رول کیا ہدایت کار راج کوہلی کی فلم ’’بیس سال بعد‘‘ اور ’’سازش‘‘ بھی ان کی فلمی زندگی کی بہترین فلمیں تھیں جب کہ شبھاش گھئی کی فلم’’ رام لکھن‘‘ ان کی ہٹ فلم تھی،متھن چکرورتی کے ساتھ ان کی فلم ’’پیار کے نام قربان‘‘ بٹوارہ(دھرمیندر اور نود کھنہ) کے ساتھ عمدہ فلمیں تھیں، مہیش بھٹ کی ایک اور فلم’’ قبضہ‘‘ ان کی فلاپ فلم تھی، ڈمپل کپاڈیا سری دیوی اور ریکھا کے بعد بھارت کی تیسری بڑی کمرشل اداکارہ تھیں،ان کی مشہور فلموں میں ساگر، گردش، کرنت ویر،کاش کرشتی، لیکن ان کی آرٹ فلموں میں شامل تھیں ان فلموں میں انھیں نیشنل فلم ایوارڈکریٹکس ایوارڈ، دیے گیئے جب کہ فلم’’ ساگر‘‘ اور’’ بوبی‘‘ میں انھیں بہترین ادکارہ کے ایوارڈ ملے، 1990 اور 2000 میں انھیں مختصر کردار دیے گئے۔

1991میں’’پراہار‘‘ نانا پاٹیکر کے ساتھ جب کہ امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’عجوبہ‘‘ بھی ان کی یاد گار فلم تھی، ہیما مالنی کی ہدایت کی فلم ’’دل آشنا‘‘1992میں کامیاب فلم تھی جب کہ فلم ’’انگار‘‘ جیکی شیرف کے ساتھ ان کی فلاپ فلم تھی2001میں’’ دل چاہتا ہے‘‘2002 امریکن فلم ’’لیلا‘‘جب کہ فلم’’ ہم کون ہیں‘‘ اور’’ پیار میں ٹوئیسٹ‘‘ میں انھوں نے لیڈ رول کیے،2008میں’’ تم ملو تو سہی‘‘ فلم لک بائی چانس،سائرس میں اہم کردار ادا کیے 2010 میں ’’دبنگ‘‘2011پٹیالہ ہاؤس 2012 کاک ٹیل میں بھی ڈمپل کپاڈیا نے کردار ادا کیے۔

فلم’’ گردش‘‘ میں انھیں فلم فئیر ایوارڈ بطور سپورٹنگ ادکارہ دیا گیا نانا پاٹیکر کے ساتھ ان کی فلم ’’کرنت ویر‘‘ سپر ہٹ فلم تھی یہ بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری فلم تھی جسے چار فلم فئیر ایوارڈ دئے گئے،ڈمپل کپاڈیا نے اپنے فلمی کیرئیر میں ہر قسم کے کردار ادا کیے انھوں نے اپنی بہترین ادکاری سے ہر کردار کا یاد گار بنادیا،ان کی دوصاحبزادیاں ٹوئنکل کھنہ، رنکی کھنہ ہیں اکشے کمار ان کے داماد ہیں،ڈمپل کپاڈیا کو بولی ووڈ میں ایک کامیاب ادکارہ کے طور پر شہرت حاصل ہے،ان کی زندگی میں بہت سے موڑ آئے لیکن انھوں نے بہت ہمت سے ان کا مقابلہ کیا اورآج بھی وہ فلمی دنیا میں بہتر سے بہتر کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔