پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فائنل 4 تک کے سفر کا ایک جائزہ

ویب ڈیسک  منگل 12 مارچ 2019
کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے سرفراز احمد کی قیادت میں 10 میں سے 7 میچز جیتے

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے سرفراز احمد کی قیادت میں 10 میں سے 7 میچز جیتے

 کراچی: پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فائنل فور تک رسائی پانے میں کامیاب رہی ہے۔

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فائنل فور تک رسائی پانے میں کامیاب رہی، سرفراز الیون نے دس میں سے سات میچز جیتے جب کہ دوبار کراچی کنگز اور ایک مرتبہ لاہور قلندرز کو شکست دی۔ پی ایس ایل میں اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے سفر کا جائزہ لیں تو اس نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنےسفر کا آغاز کیا، اسلام آباد یونائٹیڈ کو 7 اور ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے ہراکر کامیابی کی ہیٹ ٹرک کی۔

لاہور قلندرز کے خلاف ٹیم کوئٹہ نے 3 وکٹوں سے برتری پائی، لگا تار چار فتوحات کے بعد کراچی کنگز اور لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو شکست کا ذائقہ چکھایا، ٹیم کوئٹہ نے غلیطوں سے سبق سیکھا اور ملتان سلطانز کے ساتھ پشاور زلمی کو زیر کرکے ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل پر برتری پائی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی تاہم لیگ مرحلے کے آخری میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو ہار کا جھٹکا لگایا۔ کوئٹہ کی جیت میں سہیل تنویر کی پندرہ وکٹوں کے ساتھ شین واٹسن نے تین سو باون، عمر اکمل نے دو سو پچپن اور احمد شہزاد نے دو سو باون رنز بناکر نمایاں کردار اداکیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔