شوہر نے گھریلو تنازع پر جواں سال بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا

ایکسپریس نیوز ڈیسک  منگل 6 اگست 2013
گاؤں مانک مغیری میں گھریلو تنازع میں شوہر سلیم مغیری نے اپنی بیوی حاکم زرداری کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ فوٹو: فائل

گاؤں مانک مغیری میں گھریلو تنازع میں شوہر سلیم مغیری نے اپنی بیوی حاکم زرداری کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ فوٹو: فائل

بدین:  بدین کے نواحی گاؤں میں گھریلو تنازع پر شوہر نے اپنی 25 سالہ بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گاؤں مانک مغیری میں گھریلو تنازع میں شوہر سلیم مغیری نے اپنی بیوی حاکم زرداری کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

لاش کو سول اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ مقتولہ کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی کو سلیم مغیری اور انکے والد اللہ دادا مغیری نے قتل کیا ہے۔ واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا، پولیس کے مطابق ملزم سلیم مغیری کے والد اللہ داد مغیری کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا ہے اور ملزم فرار ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔