سندھ اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کا 2 روز کے لئے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 12 مارچ 2019
پاپا، پپو اور پھپھو کی چلنے نہیں دیں گے، فردوس شمیم نقوی فوٹو: فائل

پاپا، پپو اور پھپھو کی چلنے نہیں دیں گے، فردوس شمیم نقوی فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے 2 روز کے لئے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جمہوری ملکوں میں اسٹینڈنگ کمیٹیاں اہم ہوتی ہیں، ہم زیادہ نہیں مانگ رہے، پیپلز پارٹی نے جو وفاق میں مانگا اتنا سندھ میں دیا جائے، پاپا، پپو اور پھپھو کی چلنے نہیں دیں گے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاجاً اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، اپوزیشن جماعتیں 2 روزکے لئے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گی، کالی پٹی باندھ کر اجلاس میں جائیں گے اور اگلے دو دن اجلاس میں نہیں جائیں گے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ حکومت پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو نہیں دے رہی کیونکہ وہ کرپشن پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کونہ ملنے تک احتجاج کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔