گلشن معمار میں زہر خورانی سے 5 بہنیں جاں بحق باپ، ماں اور بھائی کی حالت تشویشناک

اسٹاف رپورٹر  منگل 6 اگست 2013
جہاں غلام مرتضیٰ کی 5 بیٹیاں دم توڑ گئیں جبکہ وہ خود ، بیٹا اور اہلیہ سمیت دیگر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

جہاں غلام مرتضیٰ کی 5 بیٹیاں دم توڑ گئیں جبکہ وہ خود ، بیٹا اور اہلیہ سمیت دیگر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

کراچی:  گلشن معمار میں واٹر بورڈ کے ملازمین کی 5 بیٹیاں زہریلا کھانے سے جاں بحق ہوگئیں۔

جبکہ باپ ، ماں بیٹا اور ایک بہن کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہیں ۔ گلشن معمار کے علاقے فیز2مکان نمبر A-92 میں رہائش پذیر واٹر بورڈ کے ملازم غلام مرتضیٰ کے اہلخانہ زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش ہوگئے جنھیں انتہائی تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال اور عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ۔

جہاں غلام مرتضیٰ کی 5 بیٹیاں دم توڑ گئیں جبکہ وہ خود ، بیٹا اور اہلیہ سمیت دیگر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، ڈی ایس پی سہراب گوٹھ خالد خان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کے نام 22 سالہ پارس ، 18 سالہ ارم ، 15 سالہ کرن ، 12 امبرین اور 8 سالہ صوب ہیں جبکہ غلام مرتضیٰ ، ان کی اہلیہ صفیہ، بیٹے امر اور بیٹی مہرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنھیں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا کہ واقعہ غلطی سے زہریلا کھانا کھانے سے پیش آیا ہے کہ کوئی اور وجہ ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔