سونا 200 روپے مہنگا ہو گیا

بزنس رپورٹر  بدھ 13 مارچ 2019

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے مہنگا ہو گیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوانٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1294 ڈالرسے بڑھ کر 1296 ڈالر ہو گئی۔

کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں200روپے اور فی 10 گرام قیمت میں185روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 68800 روپے اور فی 10 گرام قیمت 58985 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اور فی 10 گرام قیمت745.88روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔