دورہ زمبابوے کے لئے قومی ٹیم کا اعلان، یونس خان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

ویب ڈیسک  منگل 6 اگست 2013
چیف سلیکٹر معین خان دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم مینیجر کے فرائض انجام دیں گے۔  فوٹو: فائل

چیف سلیکٹر معین خان دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم مینیجر کے فرائض انجام دیں گے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان مینیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔  

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے اسکواڈ میں شاہد آفریدی، اسد شفیق، مصباح الحق، محمد حفیظ، جنید خان، اسد علی، سعید اجمل، ناصر جمشید، احمد شہزاد، عمر اکمل، عمر امین، حارث سہیل، محمد عرفان، انور علی اور عبد الرحمان کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد حفیظ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، سعید اجمل، سہیل تنویر، محمد عرفان، جنید خان، ذوالفقار بابر، اسد علی، حارث سہیل، عمر امین، عمر اکمل، انور علی اور صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم میں مصباح الحق، محمد حفیظ، یونس خان، خرم منظور، عمران فرحت، اسد شفیق، اظہر علی، فیصل اقبال، عدنان اکمل، جنید خان، وہاب ریاض، احسان عادل، راحت علی، سعید اجمل اور عبد الرحمان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دورہ زمبابوے کے لئے چیف سلیکٹر معین خان کو ٹیم مینیجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں مصباح الحق اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد حفیظ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے 19 اگست کو روانہ ہوگی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔