بھارت کے مدارس اور اردو میڈیم اسکولوں میں ’’بھگوت گیتا‘‘ کی تعلیم لازمی قرار

ویب ڈیسک  منگل 6 اگست 2013
حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بھگوت گیتا  کی تعلیم لازمی قرار دے دیاگئی ہے اوراس کا اطلاق اردو میڈیم اسکولوں اور مدارس پر بھی بلا تفریق ہوگا۔ فوٹو : فائل

حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی قرار دے دیاگئی ہے اوراس کا اطلاق اردو میڈیم اسکولوں اور مدارس پر بھی بلا تفریق ہوگا۔ فوٹو : فائل

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کی  حکومت نے مدارس اور اردو میڈم اسکولوں میں ہندو مت کی مقدس کتاب ’’بھگوت گیتا‘‘ کی تعلیم لازمی قرار دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بھگوت گیتا  کی تعلیم لازمی قرار دے دیاگئی ہے اوراس کا اطلاق اردو میڈیم اسکولوں اور مدارس پر بھی بلا تفریق ہوگا۔

دوسری جانب ریاست کی مسلم تنظیموں نے اس فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے یا پھر ہندی میڈیم اور مشنری اسکولوں میں گیتا کی طرح اسی طرح قرآن کی تعلیم بھی لازمی قرار دی جائے جس طرح گیتا کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسند تنظیم بھارتیہ جنتاپارٹی  بر سراقتدار ہے اور کچھ ماہ بعد ریاستی انتخابات کا انعقاد کیا جانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔