کراچی کی ملیر ندی میں 5 بچے ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 6 اگست 2013
ملیر ندی کے کنارے کھڑے پانچ بچے پانی کے تیز بہاؤکی وجہ سے ڈوب گئے تھے ، فائل : فوٹو

ملیر ندی کے کنارے کھڑے پانچ بچے پانی کے تیز بہاؤکی وجہ سے ڈوب گئے تھے ، فائل : فوٹو

کراچی: سپر ہائی وے پر انصاری پل کے قریب ملیر ندی میں کھیلنے والے 5 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپر ہائی وے پر ملیر ندی میں 5 بچے کھیل رہے تھے کہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ان میں 2 بہنے لگے جنہیں بچانے کی کوشش میں دیگر 3 بچے بھی ڈوب گئے، واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو ڈھونڈھنے کی کوشش کی ناکامی پر پاک بحریہ کے ماہر غوطہ خوروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے 4 بچوں کی لاشین نکال لیں ہیں جبکہ 5ویں بچے کو  تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا  تاہم وہ بھی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سے ملیر ندی میں بڑے پیمانے پر طغیانی آ گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔