اگلا میچ جیت کر فائنل کھیلنا چاہتے ہیں، کامران اکمل

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 14 مارچ 2019
عمر اکمل کا پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپس آنا خوش آئند ہے، کامران اکمل  

عمر اکمل کا پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپس آنا خوش آئند ہے، کامران اکمل  

کراچی: کامران اکمل کا کہنا ہے کہ جمعہ کا میچ جیت کر فائنل کھیلنا چاہتے ہیں اور کامیابی کی نیت سے میدان میں جائیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کی ہائی پرفارمبس اکیڈمی گراونڈ پر اپنی ٹیم کی نیٹ پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کامران اکمل نے کہا کہ شین واٹسن کا عمر اکمل کی تعریف کرنا اعزاز ہے، عمر اکمل کا پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپس آنا خوش آئند ہے، اب  وہ پوری توجہ اپنے کھیل پر رکھے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جمعہ کا میچ جیت کر فائنل کھیلنا چاہتے ہیں، میچ میں سامنے اسلام آباد یونائیٹڈ ہو یا کراچی کنگز کوئی فرق نہیں پڑے گا، کامیابی کی نیت سے میدان میں جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے  شائقین کرکٹ سب کو سپورٹ کررہے ہیں، کراچی والے کرکٹ لورز ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔