پنجگور میں بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 14 مارچ 2019
دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جب کہ دھماکا الیکڑیشن کی دکان کے باہر ہوا، واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔