فنکارائیں برقعہ پہن کر شاپنگ کے لیے نکلنے پر مجبور

عمیر علی انجم  بدھ 7 اگست 2013
پرستاروں کی محبت اور ڈراموں کی مقبولیت نے فنکاروں کو مشکل میں ڈال دیا۔ فوٹو: فائل

پرستاروں کی محبت اور ڈراموں کی مقبولیت نے فنکاروں کو مشکل میں ڈال دیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت نے فنکاروں کومشکل میں ڈال دیا۔ ڈرامہ انڈسٹری کی فنکاراؤں اور فنکاروں کو عید کی شاپنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

عید کی آمد آمد ہے اورعام عوام کی طرح پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے بھی شاپنگ کے لیے بہت سے پلان کیے ہوئے ہیں مگر عوام کی محبتوں نے فنکاروں کو مشکل میں ڈال دیا ہے، فنکارائیں سحری کے اوقات میں برقعہ پہن کرشاپنگ کے لیے نکلنے پر مجبورہیں۔

اداکارہ عائشہ عمر،مائرہ خان،عائشہ خان،صنم بلوچ،بشری انصاری، حنادلپذیر،آمنہ شیخ،نیلم بلوچ،ثروت گیلانی،ثمنیہ پیرذادہ ،سمیت متعدد ٹی وی فنکاراوں کومارکیٹوں میں عوام پہچان جاتی ہیں جس کے باعث شاپنگ تو ایک طرف رہ جاتی ہے اور آٹوگراف دینے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس سے فنکاروں کو شاپنگ کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں جب کہ ٹی وی کے میل فنکاروں میں اداکار فواد خان، فیصل قریشی، فہد مصطفیٰ ،عمران عباس سمیت دیگر فنکار کو بھی اسی طرح کی صورت حال کا سامنا ہے۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہماری عوام اپنے فنکاروں سے محبت کرتی ہے سو اس لیے ان کا یہ عمل پریشان نہیں کرتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔