وزیراعظم کا اگلا پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کروانے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 14 مارچ 2019
پاکستان میں اب سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں، وزیراعظم عمران خان

پاکستان میں اب سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں، وزیراعظم عمران خان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر اپنے ملک میں کروانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں اور یہ یہاں پر امن مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے اس لیے پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر اپنے ملک میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزرا لیکن اب حالات ساگاز ہیں، پاکستان امن کے راستے پر رواں دواں ہیں۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور اور تیسرے کا کراچی میں ہوا تھا جب کہ چوتھے ایڈیشن میں 8 میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔