ایف آئی اے کی پشاور میں کارروائی، جعلی اکاؤنٹ کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 14 مارچ 2019
گرفتار ملزم نے مختلف بینکوں سے نو ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی تھی، ایف آئی اے فوٹو: فائل

گرفتار ملزم نے مختلف بینکوں سے نو ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی تھی، ایف آئی اے فوٹو: فائل

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اکاؤنٹس کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اکاؤنٹ کیس میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا جو بے نامی اکاؤئنٹ چلانے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فضل خان کے مختلف بینکوں میں 35 اکاؤنٹس ہیں اور اس مختلف بینکوں سے 9 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔