پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس پہن کرآنے کی خواہش قابل قدر لیکن کھیل سیاست سے بالاترہے، پاک فوج

ویب ڈیسک  جمعرات 14 مارچ 2019
شائقین روشنیوں کے شہر میں کھیل کو انجوائے کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

شائقین روشنیوں کے شہر میں کھیل کو انجوائے کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس اور شرٹس پہن کر آنے کی خواہش قابل قدر لیکن کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ  پیارے پاکستانیوں، پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں فوجی ٹوپیاں اورشرٹس پہن کر آنے کی خواہش پر پاک فوج آپ کے  پیار، محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے پیغام دیا کہ کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے، شائقین روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آئی سی سی بھارت کے حق میں میدان میں آگئی

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی کیپس پہننے کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے فائنل میچ میں فوجی شرٹس اور ٹوپیاں پہن کر آنے کے خواہشمند ہیں، اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم بھی چل رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔