سنی لیون فلم ’’جیک پاٹ‘‘ میں نصیرالدین شاہ کے ساتھ نظر آئیں گی

نیٹ نیوز  منگل 6 اگست 2013
 گذشتہ چار دنوں سے سنی اور نصیرالدین شاہ گوا کے سہانے موسم میں شوٹنگ کا مزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

گذشتہ چار دنوں سے سنی اور نصیرالدین شاہ گوا کے سہانے موسم میں شوٹنگ کا مزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بھارتی نژاد امریکی اداکارہ سنی لیون بالی وڈ کی اپنی آنے والی فلم ’’جیک پاٹ‘‘ کی شوٹنگ کے لیے گوا میں ہیں جس میں ان کے ساتھ نصیرالدین شاہ اداکار ہیں۔

اس فلم میں سنی لیون کے ساتھ اداکار سچن جوشی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ گذشتہ چار دنوں سے سنی اور نصیرالدین شاہ گوا کے سہانے موسم میں شوٹنگ کا مزہ لے رہے ہیں۔ سنی لیون  بالی وڈ میں پہلی بار نصیرالدین شاہ جیسے سینئر ادا کار کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔سنی لیونی نے بالی وڈ میں اپنے فلمی کرئیر کا آغاز مہیش بھٹ کی فلم جسم 2 سے کیا تھا۔ اس کے بعد سنجے گپتا کی ’شوٹ اٹ ایٹ وڈالا‘ میں وہ نظر آئیں تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔