انور مقصود کے کھیل ’’سوا چودہ اگست‘‘ کی ریہرسل کا آغاز

شوبز رپورٹر  منگل 6 اگست 2013
ممتازڈرامہ نگار انور مقصود کا تحریر کیا ہوا کھیل ’سواچودہ اگست‘کی تیاریاں عروج پرہیں ڈرامے کی ریہرسل کاآغازپوچکاہے. فوٹو: فائل

ممتازڈرامہ نگار انور مقصود کا تحریر کیا ہوا کھیل ’سواچودہ اگست‘کی تیاریاں عروج پرہیں ڈرامے کی ریہرسل کاآغازپوچکاہے. فوٹو: فائل

کراچی: انور مقصود کا تحریر کیا ہوا کھیل ’سوا چودہ اگست‘کی ریہرسل کا آغاز ہوگیا ہے ڈرامہ عید کے بعد پیش کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق ممتازڈرامہ نگار انور مقصود کا تحریر کیا ہوا کھیل ’سواچودہ اگست‘کی تیاریاں عروج پرہیں ڈرامے کی ریہرسل کاآغازپوچکاہے اس کھیل میں کیٹس کی ٹیم پرفارم کررہی ہے واضح رہے ان تمام فنکاروں نے اس سے قبل انورمقصودکے کھیل آنگن ٹیڑھامیں بھی پرفارم کیاہے ۔تھیٹرڈرامہ ’سواچودہ اگست‘ کا پہلا شو 13اگست کوآرٹس کونسل کے آڈیوٹوریم میں پیش کیا جائیگا اور یہ کھیل مستقل ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

ڈرامے کے مصنف انورمقصودکاکہنا ہے کہ مجھے عوام سے ماضی کی طرح بہت سی امیدیں ہیں مگراس بارمیں بہت پیشان ہوں عزت رکھنے والی ذات اوپرہے وہ چاہے گی توڈرامہ کامیاب ہوجائیگا۔جب کہ فنکاروں کاکہنا ہے کہ ہم پرعزم ہیں اورکوشش ہوگی کہ پچھلے دونوں تھیٹرکی طرح اس میں بھی سرخروہوں انور مقصود کے کھیل میں کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔