سلمان پانچ کامیاب فلموں کے ساتھ سو کروڑ کلب کے بادشاہ

نیٹ نیوز  منگل 6 اگست 2013
الزام ثابت ہونے کی صورت میں بھارتی اداکار کودس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ فوٹو : فائل

الزام ثابت ہونے کی صورت میں بھارتی اداکار کودس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ فوٹو : فائل

ممبئی: فرحان اختر کی فلم ’بھاگ کے ساتھملکھا بھاگ‘ نے چوبیس دنوں میں ایک سو دو کروڑ روپے کمائے۔یوں ان کی یہ فلم سو کروڑ کلب‘ میں شامل ہونے والی ایک اور فلم بن گئی ۔

اگلے ہفتے شاہ رخ کی فلم  ’چینائی ایکسپریس‘ ریلیز ہو رہی ہے اس لیے باکس آفس پر ’بھاگ مِلکھا بھاگ‘ کے اب اور زیادہ کمائی کرنے کی زیادہ امید نہیں۔ اس سے پہلے اس سال رنبیر کپور اور دیپکا پڈوکون کی ’یہ جوانی ہے دیوانی‘سو کروڑ کا ہندسہ پار کر چکی ہے۔سلمان خان پانچ کامیاب فلموں کے ساتھ سو کروڑ کلب کے بادشاہ ہیں۔ کیونکہ ان کی مجموعی طور پر پانچ فلمیں اس کلب میں شامل ہیں۔

سلمان کی ’ دبنگ، ’دبنگ 2، ریڈی، باڈی گارڈ اور’ ایک تھا ٹائیگر‘عامرخان کی ’ گجنی، ’تھری ایڈیٹس‘شاہ رخ کی ’ ڈان 2، ’را ون‘، ’جب تک ہے جان‘اکشے کمارکی ’ راؤڈی راٹھور، ’ہاؤس فْل 2‘اجے دیوگنکی ’ ’گول مال 3، ’بول بچن، ’سِنگھم‘رنبیر کپورکی  برفی،’ یہ جوانی ہے دیوانی‘ڈائریکٹر نمبر ون‘ڈائریکٹر روہت شیٹھی اس زمرے میں لیڈ لیتے نظر آ رہے ہیں۔ ان کی فلم سِنگھم، بول بچن اور گول مال 3 جیسی فلموں نے سو کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔