بھارت میں فرسٹ کلاس کرکٹ لیول پر ’سلیکشن فکسنگ‘ کا انکشاف

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 15 مارچ 2019

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

نئی دہلی:  بھارت میں فرسٹ کلاس لیول پر ’سلیکشن فکسنگ‘ کا انکشاف ہوا ہے۔

دہلی کے 3 کرکٹرز نے مبینہ طور پر رنجی اسکواڈ میں منتخب ہونے کیلیے 80 لاکھ روپے ادا کیے۔ کانشک گور، کشن آتری اور شیوم شرما سے ناگالینڈ، منی پور اور جھارکھنڈ کی ٹیموں میں کھلانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

بی سی سی آئی کی شکایت پر پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس کی جانب سے کوچز اور اسٹیٹ کرکٹ بورڈ ممبران سمیت اب تک 11 افراد سے پوچھ گچھ ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔