وزیر اعظم سٹیزن پورٹل میں جھوٹی شکایات کے انبار

عمران اصغر  جمعـء 15 مارچ 2019
راولپنڈی کے شہریوں نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں موجود اپنے مخالفین سے بدلہ لینے کیلیے استعمال کرنا شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی کے شہریوں نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں موجود اپنے مخالفین سے بدلہ لینے کیلیے استعمال کرنا شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: وزیر اعظم سٹیزن پورٹل میں جھوٹی شکایات کے انبار لگ گئے۔

وزیر اعظم پاکستان سٹیزن پورٹل کوراولپنڈی کے شہریوں نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں موجود اپنے مخالفین سے بدلہ لینے کیلیے استعمال کرنا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ 25 سے زائد محکموں میں موجود افسران کیخلاف200 سے زائد جھوٹی شکایات درج کروائی گئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔