امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 15 مارچ 2019
امریکا میں پہلی بار نیشنل ایمرجنسی سرکاری طور پر مسترد ہوئی ہے، امریکی سینیٹر چک شومر۔ فوٹو: فائل

امریکا میں پہلی بار نیشنل ایمرجنسی سرکاری طور پر مسترد ہوئی ہے، امریکی سینیٹر چک شومر۔ فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کردیا۔

امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کردیا، امریکی سینیٹ میں ایمرجنسی کے خلاف 59 اور حق میں 41 ووٹ پڑے جب کہ حکمران ری پبلیکن پارٹی کے 12 ارکان نے بھی ایمرجنسی کے خلاف ووٹ دیا۔

امریکی سینیٹر چک شومر نے کہا ہے کہ امریکا میں پہلی بار نیشنل ایمرجنسی سرکاری طور پر مسترد ہوئی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کا پاس کردہ بل ویٹو کردیں گے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کے فنڈز کیلیے ایمرجنسی لگائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔