پاکستانی عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  جمعـء 15 مارچ 2019
 بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  نیوزی لینڈ میں دو مساجد پرحملے کی خبر سے مجھے جھٹکا لگا ہے تاہم پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پرحملے کی خبر سے مجھے جھٹکا لگا ہے، میں صدمے کا شکار ہوں، پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی مذمت

فواد چوہدری نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی۔  ہم اس درد اور کرب کی کیفیت سے آگاہ ہیں کیونکہ کچھ سال پہلے بھی پاکستان کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔